• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی پارکنگ اسٹینڈ قائم کرنےپر 3افرادکے خلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) تین افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے کینٹ پولیس کو انفورسمنٹ انسپکٹر منیراحمد نے بتایا کہ نواں شہر چوک کے قریب ملزمان احسان اورعلی رضا اسٹیٹ لائف دفتر کے سامنے عوام الناس سے ناجائز وغیر قانونی طریقے سے پارکنگ اسٹینڈ قائم کرکے زبردستی پیسے وصول کرتے ہوئے پائے گئے،موسیٰ پاک پر ملزم سید مجتبی گیلانی زائرین سے ڈنڈے کے زورپر پارکنگ فیس وصول کررہاتھا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
ملتان سے مزید