• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشمہ کپور دوسری شادی کب کر رہی ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور سے مداح نے اُن کی دوسری شادی سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

کرشمہ کپور بالی ووڈ کی ایک لازوال اداکارہ ہیں اور آج وہ اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، ایسے میں مداح اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں کرشمہ کپور نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ ’وہ دوبارہ شادی کریں گی یا نہیں‘۔ 

اس سوال کے جواب میں کرشمہ کپور نے ایک تصویر شیئر کی جس میں خاتون کافی اُلجھن میں نظر آئی۔

کرشمہ کپور کے جواب سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ شادی کے لیے دوسرے حالات پر انحصار کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ کرشمہ ہر موضوع پر بات کرلیتی ہیں لیکن  اپنے ازدواجی زندگی پر مبنی ماضی پر شاذ و نادر ہی گفتگو کرتی ہیں۔

اس کی وجہ ان کی اپنے سابق شوہر سنجے کپور سے ہونے والی طلاق ہے جو کہ بڑے تکلیف دہ انداز میں ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید