• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر میں کمسن بچی کے سامنے ماں کو قتل کرنے کے واقعہ میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود سے پیر کی صبح ایک خاتون کی گولی لگی لاش ملی تھی اور لاش کے قریب سے خاتون کی چار سالہ بیٹی بھی ملی تھی جو رو رہی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ممتاز بی بی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیع کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا جبکہ واقعہ میں ملوث دوسرے ملزم علی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید