• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈیڑھ سالہ بچی کو اغوا کر کے اسکی ویڈیوز ماں کو بھیج کر بلیک میل کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا۔وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل کے مطابق زمان ٹائون کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کر کے ملزم نوید کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ ڈیڑھ سالہ بچی صاحبہ کی والدہ طیبہ نے پولیس کو شکایت کی تھی کہ نوید نامی ملزم جو پہلے انکا پڑوسی تھا چار ماہ انکی بچی کو اپنے ساتھ لے گیا،ملزم بچی کو مار پیٹ کر کے اسکی ویڈیو بنا کر والدہ کو بھیجتا تھا،بچی کی والدہ طیبہ کمپنی میں ملازمت کرتی تھی، پولیس کے مطابق ملزم نوید خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا اور حراساں کر رہا تھا اور اس سے اکیلے ملنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید