• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش میں نے کی تھی، فضل الرحمٰن

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان کو پیغام دیا ہے کہ کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش میں نے کی تھی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ گزشتہ حکومت ناجائز اور دھاندلی سے آئی تھی، آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، امریکا نے بھی دھمکی آمیز خط کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے سازش والا خط لہراتا رہا پھر کہا قتل کی سازش ہو رہی ہے، تمہیں کس نے مارنا ہے، سکیورٹی اداروں نے بھی کہہ دیا جھوٹ بول رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی نہیں فضل الرحمٰن کی سازش نے تم کو گرایا، ہمارے اکابرین نے آزمائشوں کا مقابلہ بڑی بہادری سے کیا اور قابل قدر دینی خدمات سر انجام دیں۔

اہم خبریں سے مزید