• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعماری قوتیں سودی نظام سے غریب ملکوں کا خون نچوڑ رہی ہیں، حامد موسوی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالمی معاشی بحران سرمایہ داری نظام کا پیدا کردہ ہے، انسانیت اللہ سے نافرمانی کی سزا بھگت رہی ہے ،استعماری قوتیں صیہونی سودی نظام کی مدد سے غریب ملکوں اور اقوام کا خون نچوڑ رہی ہیں ۔ دنیا بھر میں جنگوں کے کے پیچھے زمین کی دولت پر قبضے کا شیطانی خواب ہے ،مسلمانوں میں تفریق پید اکرکے گریٹر صیہونی ریاست کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ مسلم ممالک باہمی تنازعات ختم کردیں۔نئی نسل کو اسلامی دنوں کی اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے نصاب میں خصوصی مضامین شامل کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محفل دحوالارض سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرانہوں نے حضرت امام محمدتقی کی شہادت کے سلسلے میں 27تا29ذیقعد’’ ایام تقویٰ ‘‘ منانے کا اعلان بھی کیا ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ذو القعدہ کی 25 ویں وہ با برکت تاریخ ہے جب زمین کو کعبہ کے نیچے بچھایا گیا ۔ اسلامی روایات کے مطابق اس دن میں قیام و عبادت کرنے کا بہت زیادہ اجر و ثواب ہے ۔

اسلام آباد سے مزید