• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13مویشی منڈیاں آج سے فعال ہونگی ،کمشنر نے تفصیلات طلب کرلیں

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے منڈیوں میں کئے گئے تمام انتظامات کی تفصیل طلب کر لی۔ آج سے 13 عارضی مویشی منڈیاں فعال ہونگی۔ شہر کے 9زونوں میں 13مویشی منڈیاں لگیں گی۔شہر میں خریدوفرخت پر سخت کارروائی ہوگی۔ شاہ پور کانجراں میں مستقل مویشی منڈی قائم جبکہ عارضی منڈیوں میں پائن ایونیو روڈ شانو بابا، نزد حویلی مرکز بالمقابل نثار حویلی سندر روڈ ، این ایف سی سوسائٹی نزد بحریہ ٹاو ن، رائے ونڈ روڈ مانگا منڈی، سگیاں روڈ ، لکھو ڈئیر نزد رنگ روڈ، ایل ڈی اے سٹی نزد کاہنہ کاچھا روڈ، گجومتہ نزد لاہور رنگ روڈ آفس ، این بلاک ڈیفنس فیز 9 اور سبزی منڈی نشترکالونی بھی مویشی منڈی لگے گی۔کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیرصدارت پہلے مرحلے میں لاہور کی 24سڑکوں پر ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، تجاوزات خاتمہ، صفائی اور شجرکاری پر اجلاس منعقد ہوا ۔ کمشنر نے وال چاکنگ پر کچھ استغاثوں پر مقدمات درج نہ ہونے پر متعلقہ تھانوں کی تفصیل طلب کر لی۔ مزید برآں کمشنر نے شملہ پہاڑی ٹریفک مینجمنٹ پراجیکٹ سکیم کی تفصیل طلب کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے سڑک پر موجود یوٹیلیٹیز کو فوراً منتقل کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کی 24روڈز پر بیوٹیفکیشن کیلئے پی ایچ اے کے مالی تحریری طور پر جاری کردہ روسٹر کے مطابق ڈیوٹی پر ہونگے ۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 40 دنوں میں24سڑکوں پر متفرق نفاذ قانون خلاف ورزی پر 1کروڑ 29لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ کمشنر لاہور نے ٹریفک پولیس کو ٹاسک دیا کہ چھٹی کے روز سائیکلنگ کے فروغ کیلئے روڈز دستیابی پلان ترتیب دیا جائے۔
لاہور سے مزید