• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیلتھ پروفیشنلز قوم کا قیمتی سرمایہ، ڈاکٹر فاروق افضل

لاہور (جنرل رپورٹر ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیلتھ پروفیشنلز درحقیقت قوم کا قیمتی سرمایہ اور انسانیت کا روشن چہرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیماری اور تکلیف میں مبتلا افراد کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا ہی اصل عید ہے، اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہو سکتی۔ پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ عید کا اصل پیغام ایثار، ہمدردی و خدمتِ خلق ہے اور حقیقی خوشی اسی میں ہے کہ ہم دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑے ہوں قبل ازیں ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے عید کے روز ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، مریضوں کی خیریت دریافت کی اور انہیں عید مبارک دی۔
لاہور سے مزید