• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کا فلاحی تنظیموں کے اشتراک سے یتیم اور بے سہارا بچوں کے اعزاز میں گرینڈ افطار کا اہتمام

لاہور (کر ائم رپو رٹر) جمعتہ المبارک کے موقع پر پنجاب پولیس نے تحفظ منزل فوسٹر ہوم اور مختلف فلاحی تنظیموں کے اشتراک سے یتیم اور بے سہارا بچوں کے اعزاز میں گرینڈ افطار کا اہتمام کیا جس میں 300 سے زائد بچوں نے شرکت کی۔تقریب میں ڈائریکٹر پولیس تحفظ منزل فوسٹر ہوم مائدہ رضا سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ بچوں کے لیے لائیو گیمنگ، فیس پینٹنگ، مہندی آرٹ، میجک شو، قوالی نائٹ، لائیو باربی کیو اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا جس سے بچے خوب محظوظ ہوئے۔
لاہور سے مزید