لاہور ( خبر نگار)علما اکیڈمی منصورہ کے تحت مناسک حج کا تربیتی پروگرام اتوار 5 اپریل کو صبح نو بجے شادی ہال فیروز پور روڈ بالمقابل قذافی سٹیڈیم میں ہو گاـ شرکت کیلئے پہلے رجسٹریشن کروانے والے عازمین کو حج بیگز، کتابیں اور دوسرے تحائف بھی دیے جائینگے ۔ سابق چیف کوآرڈینیٹر حج فروغ آفتاب زیدی، لیاقت بلوچ، فرید احمد پراچہ، مولانا سرفراز احمد اعوان، ڈاکٹر حسین احمد پراچہ، سلیم احمد، حافظ عابد علی، محمد انور گوندل، فیصل فرید اور دیگر خطاب کریں گے