لاہور(نمائندہ خصوصی)مشرق وسطی کی صورتحال دن بدن سازشوں وجہ سے بگڑتی جا رہی ہے ان حالات میں یقینی طور پر پاکستان بھی متاثر ہوگا پاکستان کے باڈرز بھی غیر محفوظ ہو چکے ہیں ملک کی سلامتی کی اور وحدت کے لیے ہر جماعت اور ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے جے یو ائی اپنے کردار ادا کرنے کے لیے ہر محاذ پر موجود ہے۔یہ باتیں جے یو ائی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے عید الفطر کے موقع پر مختلف وفود میڈیا اور تعزیت کے لیے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔