• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری ، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے ودیگر سامان سے محروم

لاہور (کرائم رپورٹر سے )شہر میں عید کے ایام کے دوران چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں جبکہ مختلف علاقوں سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی چوری ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں اظہر علی سے 5 لاکھ 30 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، ڈیفنس میں منصور احمد سے 4 لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں فرحان اکبر سے 4 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں اطہر محمود سے 4 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔اسلام پورہ میں ہاشم رضا سے 4 لاکھ روپے، کاہنہ میں ندیم اقبال سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے، بادامی باغ میں فاطر حسین سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اچھرہ بازار میں عید کے روز ایک انوکھی واردات کے دوران ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ موبائل فون شاپ کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوا اور ایک لاکھ 62 ہزار روپے نقدی چوری کر کے شٹر بند کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگیا۔ دریں اثنا نشتر کالونی میں خالد محمود اور غازی آباد میں ساجد علی کی گاڑیاں جبکہ کوٹ لکھپت میں عمران علی، سندر میں طاہر محمود، شاہدرہ میں اکرم حسین اور نصیر آباد میں بلال احمد کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید