• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی بدحالی کی بنیادی وجہ صرف سودی نظام ہی ہے‘ حافظ حسین احمد

کوئٹہ( پ ر)جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ اب پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت نے وفاقی شر عی عدالت کے سودی نظام کیخلاف فیصلے کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جبکہ اس سے پہلے 1992ء میں میاں نواز شریف بھی اپنے دور حکومت میں سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے ”اسٹے آرڈر“ لے چکے ہیںانہوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ معاشی بدحالی کی بنیادی وجہ ہی صرف سودی نظام ہے اب ہم اس بدتر مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں قرضوں کے سود در سود ادائیگی کے لئے مزید قرضہ لینے پڑ رہے ہیں مخلوط حکومت میں شامل وہ جماعتیں جو ”خدا کی زمین پر خدا کا نظام “ لانے کی دعویدار ہیں ان کے لیے یہ اقدام ندامت ہے جبکہ اس سے قبل ”ریاست مدینہ منورہ “ کے نام نہاد دعویدار بھی سودی نظام کو جاری رکھنے کے جرم کے مرتکب ہوئے ۔
کوئٹہ سے مزید