• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو زخمی کرنیوالے گینگ سمیت17 سماج دشمن گرفتار، 40 بھکاری بھی بند

راولپنڈی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) شہریوں کو زخمی کرنیوالے گینگ کے 4ملزموں سمیت 17سماج دشمن گرفتار جبکہ 40بھکاری بھی دھر لئے گئے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ ائرپورٹ پولیس نے عابد، نعمان، عبدالرافع اور احسان اللہ سے مسروقہ رقم 21لاکھ روپے، 2موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کر کے 3کلو 20گرام چرس اور 25لٹر شراب برآمد کر لی۔ تھانہ صدر بیرونی نے خاتون سے زیادتی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ صادق ا ٓباد نے 200پتنگیں 2ڈوریں برآمد کرکے دوملزم‘ تھانہ کینٹ نےچیک ڈس آنرکے مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتار کرلیاگیا۔ اسلام آباد میں بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا۔ پیشہ ور بھکاریوں کو پک اپ اور سہولت کاری دینے والے عناصر کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔ شراب فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر 8ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ تھانہ سہالہ‘ تھانہ بنی گالہ‘ تھانہ کورال پولیس نے ملزمان سے 4پسٹل، کلاشنکوف، 44 رائفل، 12بور معہ ایمونیشن، خنجر اور 7بوتل شراب برآمد کرلی۔
اسلام آباد سے مزید