• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ ،لئی ایکسپریس کیلئے 50،پچاس ملین ،کچہری چوک کیلئے5سو ملین مختص

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے بارے ازسر نو انکوائری کے باعث رنگ روڈ پراجیکٹ پر عملی پیش رفت منجمد ہوچکی ہے۔اس لئے پنجاب حکومت نے بھی نئے مالی سال کے بجٹ میں منصوبہ کیلئے صرف پچاس ملین روپے ہی مختص کئے ہیں۔نالہ لئی ایکسپریس وے کیلئے بھی پچاس ملین روپے رکھے گے ہیں۔جبکہ کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ کیلئے5سو ملین رکھے گئے ہیں۔تینوں منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں۔رنگ روڈ منصوبہ سابقہ دور حکومت میں ایف ڈبلیو او کو ایوارڈ کیا جاچکا ہے۔اور چار ارب روپے ریلیز کیے گئے تھے۔موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سابق کمشنر کے کردار کے ازسر نو تعین کیلئے سول سروسز اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل عمر رسول کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی تھی،جو انکوائری کررہی ہے۔جس کے باعث منصوبہ پر عملی پیش رفت رکی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات اور معاشی حالات کے باعث ترقیاتی منصوبے متاثر ہوں گے، لاگت میں اضافہ ہوگا ،منصوبوں کی فزیبیلٹی رپورٹس پر اثر پڑے گااور لاگت میں اضافہ متوقع ہے۔
اسلام آباد سے مزید