• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کے MPA کے بیٹے کی خاتون پولنگ افسر سے تلخ کلامی

کراچی( نیوز ڈیسک) میرپورخاص میں بلدیاتی الیکشن کے دوران پیپلزپارٹی کے ایم پی اےکے بیٹےکی خاتون پولنگ افسر سےتلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ہری رام کے بیٹےکرن کمار اپنے ساتھیوں سمیت نور شاہ کالونی میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پہنچے، اس موقع پر ان کی خاتون پریزائیڈنگ افسر سے تلخ کلامی ہوئی،کرن کمار کا کہنا تھا کہ آپ نے ہماری ایجنٹ کو کیوں نکالا؟ خاتون پولنگ افسر کا کہنا تھا کہ میں نےکسی ایجنٹ کو نہیں نکالا، آپ مجھےدھمکا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے خاتون پولنگ افسر سے تلخ کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کو خط لکھتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

ملک بھر سے سے مزید