• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی ملکی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے، شیخ رشید

اسلام آ باد (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے، ابھی ٹریلر چلا ہے اتحادیوں کی فلم چلنا ابھی باقی ہے، فضل الرحمن کی سازش کرانے کا اعتراف بھونڈا مذاق ہے، وزیراعظم، وزیراعلی منشیات کیس میں وزیرداخلہ پر فرد جرم کون لگائے گا ۔ ٹوئٹر پر پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 20 ضمیرفروش منحرف اراکین کو ن لیگ نے ٹکٹ دے کر ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پرمہرلگائی ہے، قومی غیرت نے ان منحرف اراکین کو مسترد کرنا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر روز10شعبوں میں نیا ٹیکس لگایا جاتاہے جبکہ ابھی نہ آئی ایم ایف کا فیصلہ آیا ہے، اور نہ ہی ایف ا ے ٹی ایف نے گرے لسٹ سے نکالا ہے۔
اہم خبریں سے مزید