• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی وزیراعظم کا دورہ ایران، صدر رئیسی سے دوطرفہ صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران (اے ایف پی /جنگ نیوز )عراقی وزیراعظم نے اتوار کو ایران کا دورہ کرکے صدر رئیسی سے ملاقات کے دوران دو طرفہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر "ابرہیم رئیسی" اور تہران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیراعظم "مصطفی کاظمی" نے اتوار کو ایک ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارے عراق سے تعلقات پڑوسی ملک سے کہیں زیادہ آگے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں جس سے تعاون کی توسیع میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پڑوسی ممالک سے تعلقات بڑھانے کی پالسی کے سلسلے میں عراق سے گہرے قریبی تعلقات قائم کیے ہیں۔انہوں نے الکاظمی سے اپنی حالیہ ملاقات کے زیر بحث موضوعات سے متعلق کہا کہ شلمچہ اور بصرہ کو ریلوے کے ذریعے منسلک کرنے پر بات چیت ہوئی نیز اس بات سے اتقاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی تعلقات میں سہولتیں لانے پر نئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید