اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت کی جانب سے موبائل فون درآمد پر پابندی واپس کرنے کافیصلہ کیاگیاہےجس کے احکامات رواں ہفتے جاری ہونے کی توقع ہے.
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےزرمبادلہ کے ذخائر کو سنبھالا دینے کیلئے مختلف اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی تاہم وزارت صنعت وپیداوار ،کابینہ سیکرٹریٹ اور کسٹم کی جانب سے سفارش کی گئی تھی کہ موبائل فون کی درآمد سے کروڑوں روپے ٹیکس وصولی ہوتی ہے .
ذرائع بتایا کہ اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کے پانچ ماہ میں 9 لاکھ 40 ہزاراور گزشتہ سال 2021 میں ا یک کروڑ 2 لاکھ 60 ہزار موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں ۔