• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مثبت، صحت مند سرگرمیاں معاشرے میں ہم آہنگی فروغ دیتی ہیں، آصفہ بھٹو زرداری

اسلام آباد ( طاہر خلیل) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مثبت ، صحت مند سرگرمیاں معاشرے میں ہم آہنگی فروغ دیتی ہیں ، خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ کی صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے ہمراہ ایچ ایم کھوجا گارڈن نواب شاہ میں منعقدہ تین روزہ سالانہ فلاور شو: آرٹس، سائنس اور ثقافتی نمائش 2026 کا افتتاح کیا۔ ہفتے کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق افتتاحی تقریب کے دوران بختاور کیڈٹ کالج کے کیڈٹس نے مہمانِ خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلوز کے ذریعے خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔
اہم خبریں سے مزید