اسلام آباد(قاسم عباسی )پاکستان ہاکی ٹیم کے جاری آسٹریلیا دورے کے دوران سنگین مالی اور انتظامی بدانتظامی کے الزامات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد پاکستان ہائی فائونڈیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، حالانکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے مکمل مالی معاونت فراہم کی گئی تھی مکمل فنڈنگ کے باوجود کم ترانتظامات کیے گئے، انوائس پر درج ہوٹل میں نہیں ٹھہرایا گیا۔ ادھر ہاکی فائونڈیشن کے صدر طارق بگٹی کا ا کہنا ہے کہ اسپورٹس بورڈ پیشہ ورانہ لیگز کےکے معاملات چلاتا ہے،اسےبروقت انتظامات کرنے چاہئیں۔۔تفصیلات کے مطابق پی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پرزادہ نے بتایا کہ بورڈ نے پی ایچ ایف کی جانب سے جمع کرائی گئی باضابطہ انوائس پر رہائش کے لیے 49 ہزار 280 امریکی ڈالر کی پیشگی ادائیگی کی۔ یہ بکنگ ڈبل ٹری ہلٹن ہوٹل میں 12 ڈبل اور دو سنگل کمروں پر مشتمل تھی۔اس کے علاوہ، کھانے کے اخراجات کے لیے ہر کھلاڑی اور آفیشل کو یومیہ 1,610 امریکی ڈالر بھی جاری کیے گئے۔تاہم، ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کو انوائس میں درج ہوٹل میں نہیں ٹھہرایا گیا بلکہ کھلاڑیوں کو کم لاگت متبادل رہائش، بشمول ایئر بی این بی طرز کے کمروں میں رکھا گیا۔