• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد، قلی کو ملازمت کا درست اور اصل آرڈر دیا گیا، سندھ حکومت

کراچی (جنگ نیوز) حکومت سندھ کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈپارٹمنٹ نے جیکب آباد کے قلی کو نوکری نہ دینے کی اطلاعات پر وضاحت کرتے ہوئے رضا محمد کو ملازمت کا جعلی آرڈر دینے کے حوالے سے  کہا ہے  کہ جیکب آباد کے قلی کو ملازمت کا درست اور اصل آرڈر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ رضا محمد ولد اکبر علی جمالی کو 29 دسمبر 2025ء کو ملازمت کا درست اور اصل آرڈر دیا گیا، رضا محمد کو تنخواہ وقت پر نہ ملنے کا سبب بینک اکائونٹ کھلنے میں مسائل ہیں، تاہم اکائونٹ نہ کھلنے کے سبب رضا محمد کو تنخواہ ادا کردی گئی۔سندھ حکومت اس سے پہلے دسمبرمیں بھی رضا محمد کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دے چکی ہے۔ رضا محمد کو بینک اکائونٹ کے مسائل حل کرنے میں مدد کی جارہی ہے تاکہ تنخواہ بروقت جاری کی جاسکے۔ ترجمان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ  متعلقہ حکام سے تصدیق کیے بغیر خبر دی گئی،ایسی  خبروں سے حکومت سندھ کی بدنامی اور نابینہ قلی کی دل آزاری ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید