• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آکسی ٹوسن واقعی محبت پیدا کرتا ہے؟ نئی تحقیق نے "لو ہارمون" کا تاثر بدل دیا

کراچی (رفیق مانگٹ) کیا آکسی ٹوسن واقعی محبت پیدا کرتا ہے؟ نئی تحقیق نے "لو ہارمون" کا تاثر بدل دیا۔ آکسی ٹوسن میں سماجی خاصیت نہیں، ماہرِ اعصاب سارہ وینوکر، جریدہ نیچر میں ’اعتماد کے مالیکیول‘ کی اصطلاح، امریکا میں بوتل بند آکسی ٹوسن کی فروخت، تعلقات مضبوط بنانے کا دعویٰ، اسپرے تلاش میں 5 ہزار فیصد اضافہ، تحقیق کے مطابق پرانے تجربات کے نتائج دوبارہ ثابت نہ ہو سکے، آکسی ٹوسن حسد اور جارحیت بھی بڑھا سکتا ہے۔ برسوں تک آکسی ٹوسن کو محبت اور اعتماد بڑھانے والا ہارمون سمجھا جاتا رہا، مگر حالیہ سائنسی جائزوں نے اس کے اثرات کو کہیں زیادہ پیچیدہ قرار دے دیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق آکسی ٹوسن، جو دماغ میں پیدا ہونے والا ایک ہارمون ہے، ماضی میں ʼلو ہارمون اور اعتماد کے مالیکیولʼ کے طور پر مشہور ہوا۔نیویارک یونیورسٹی کے گراسمین اسکول آف میڈیسن سے وابستہ نیورو سائنسدان سارہ وینوکر کے مطابق آکسی ٹوسن میں بذاتِ خود کوئی سماجی خاصیت موجود نہیں۔
اہم خبریں سے مزید