اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندووں کے مذہبی تہوار مہا شو راتری کی تقریبات آج منعقد ہوں گی ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیرِ انتظام مرکزی تقریب بروز 15 فروری کو کٹاس راج مندر ضلع چکوال میں منعقد ہو گی جبکہ سادھو بیلہ مندر سکھر اور مندروں میں بھی مذہبی رسومات اور خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا ہے۔مہا شو راتری کی مقدس رات میں ہندو عقیدت مند بھگوان شیو کی پوجا، بھجن اور خصوصی عبادات میں حصہ لیتے ہیں۔