حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ دشمن قوتیں صوبے کو تقسیم کرنے کی سازشیں اورنئے صوبے کا شوشہ چھوڑ کر نفرت کی آگ بڑھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،ہم سندھ کیخلاف کسی کو بھی سازش نہیں کرنے دینگے اور صوبے کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے زیر اہتمام حیدرآباد کے ہٹری بائی پاس پر ”یوم مادر وطن“ کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسے سے پارٹی رہنما حیدر شاہانی، ہوت خان گاڑھی، عبدالحمید میمن و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔