• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ سے مزار سیدی زینب ؓ کے متولی وفد کی ملاقات، زائرین کو سہولتوں کی فراہمی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے شام سے ‎حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے متولی اور وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں زائرین کو سہولتوں کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات کے دوران زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ‎حضرت بی بی زینبؓ امتِ مسلمہ کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں۔لاکھوں پاکستانی ہر سال زیارات کیلئے شام جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید