کراچی (اسد ابن حسن)CCIA، نئے 258 افسران کی بھرتی کا پی سی ون و موصول، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی انتظامیہ ایک طرف تو برسوں سے بھرتی تجربہ کار آئی ٹی ایکسپرٹس کو نوکریوں سے فارغ کر رہی ہے یا سائیڈ لائن کیا ہوا ہے تو دوسری طرف مزید بھرتیوں کے لیے وزارت داخلہ کو پی سی ون ارسال کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی خرم علی نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ ادارے کی کارکردگی بڑھانے، سائلین کی فوری دادرسی، بروقت کارروائیاں، تفتیش میں بہتری لانے کے لیے اور نیشنل سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے مزید بھرتیاں ناگزیر ہیں۔