• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاٹھور، ٹریفک حادثے میں زخمی کمسن بچہ بھی جاں بحق، مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے پر کاٹھور کے قریب پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والاکم سن بچہ جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب خوف ناک حادثہ میں زخمی ہونے والا کمسن بچہ 3سالہ عمران ولد عامر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا،حادثہ میں مجموعی اموات کی تعداد 13 ت ہوگئی جبکہ 5 افراد تاحال اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں حادثے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا ،مقدمے میں قتل خطا اور غفلت لاپرواہی کرنے سمیت دیگر دفعات کا اندراج کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید