• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم سے پوچھا جائے یہ کیا کرنا چاہتے ہیں، شرجیل میمن

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سنیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حافظ نعیم سے پوچھا جائے یہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ شرجیل میمن جھوٹے، پرامن لوگوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔ وہ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔سنیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ پولیس اور سندھ حکومت کی مقامی انتظامیہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے مسلسل رابطے میں تھے اور ان سے دو ٹوک کہا گیا تھا کہ پرامن احتجاج ضرور کریں البتہ ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش نہ کی جائے اور اسمبلی میں گھسنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے باوجود جماعت اسلامی کے کارکن ریڈ زون میں داخل بھی ہوئے اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا اور گھسنے کی بھی کوشش کی گئی اس لئے مجبوراً پولیس کو آنسو گیس کی شیلنگ کرنی پڑی ریڈ زون میں داخل ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینا دیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید