• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کی تحقیقات میں سرکاری ملازمین سمیت 33 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )زمینوں اور پلاٹوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے سرکاری ملازمین سمیت33ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سابق اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز منیر بیگ ،ڈپٹی رجسٹرار نوید عباسی، سابقہ اسسٹنٹ رجسٹرار مختیار سولنگی،انسپکٹر عابد خان اور انسپکٹر زاہد علی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق سرکاری ملازمین نے 28 دیگر افراد کے ساتھ مل کر پلاٹوں کے جعلی کاغذات بنانے میں معاونت کی اور سرکاری ملازمین کی مدد سے مجموعی طور پر 123 پلاٹ جعلی کاغذات پر فروخت کئے گئے،تمام پلاٹس مختلف اسٹیٹ ایجنٹوں اور فرنٹ مینوں کی مدد سے بیچے گے اور بیشتر پلاٹ جعلی اسناد پر اسکیم 33 گلزار ہجری میں فروخت کئے گئے۔ ایف آئی اے نے عدالتی حکم پر دو سال تک تحقیقات کی۔
اہم خبریں سے مزید