• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بہن دلبیر کور امرتسر میں چل بسیں

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی جنتا پارٹی کی سرکردہ لیڈر دلبیر کور، امرتسر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔

 دلبیر کور کا بھائی سربجیت سنگھ 1991ء میں امرتسر کے قریب غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا اسے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیااور اسے سزائے موت سنائی گئی۔ 

اس کی رہائی کے لئے دلبیر کور نے طویل عرصہ جدوجہد کی تاہم 2013 میں سربجیت سنگھ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ساتھی قیدیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے میں شدید زخمی ہوگیا اور جناح اسپتال میں چل بسا۔ 

بھارتی حکومت نے اس کی لاش واپس لے جانے کے لئے امرتسر سے خصوصی طیارہ لاہور بھیجا۔ 

سربجیت سنگھ کے نام سے بھارت میں فلم بھی بن چکی ہے جس میں دلبیرکور کا کردار ایشوریہ رائے نے ادا کیا تھا۔ دلبیر کور کی آخری رسومات امرتسر کے قریب گاوں بھکی ونڈ میں ادا کی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید