• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سپریم کورٹ کی مسلمانوں کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کی اپیل

ریاض (شاہد نعیم) سعودی عدالت عظمیٰ نے سعودی عرب میں رہنے والے فرزندان توحید کو ہدایت کی ہے کہ بدھ کے روز ذو الہج کا چاند دیکھیں تاکہ رویت کا مرحلہ ہو سکے۔سپریم کورٹ نے چاند دیکھنے کی صورت میں اپنی گواہی کا اندراج کرانے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’ام القری کلینڈر کے مطابق یکم ذو القعدہ منگل 31 مئی کو تھا مگر رویت ہلال ثابت نہ ہونے کے باعث مذکورہ دن کو شوال کا 30 واں دن قرار دیا گیا تھا اور بدھ یکم جون کو ذو القعدہ کی پہلی تاریخ قرار دی گئی تھی، اس بنا پر سپریم کورٹ عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ چونکہ رویت کی بنا پر بدھ 29 جون ذو القعدہ کی 29 ویں تاریخ ہے جبکہ ام القری کلینڈر کے مطابق یہ 30 ذو القعدہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید