• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے تین کارندے اور ایک اشتہاری گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بروری پولیس نے موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو گروہ کے تین کارندوں اور ایک اشتہاری کو گرفتار کر کے تین موٹرسائیکلیں ٗدو موبائل فون اور اسلحہ برامد کر لیا پولیس کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عادل عامر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے کارندے بروری کے علاقے میں موجود ہیں جس پرایس ایچ او بروری شوکت جدون کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز ہزارہ ٹائون قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گروہ کے سرغنہ مختار علی کو گرفتار کر کے چوری کی گئی موٹرسائیکل قبضے میں لے لی جبکہ قمبرانی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک اور گروہ کے دو کارندوں محمد نسیم اور ظاہر شاہ کو گرفتار کر کے دو چھننی گئیں موٹرسائکلیں ٗ دو موبائل فونز اور دو ٹی ٹی قبضے میں لے لی جبکہ ایس ایچ او شوکت جدون نے ایک اور خفیہ اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے کلی کیازئی میں شادی کی تقریب سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری پیر بخش کو گرفتار کر لیا ملزم نے 2005میں اپنے کزن کو قتل کیا تھا اور روپوش ہو گیا تھا ۔
کوئٹہ سے مزید