ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی صدر خانزادہ ایم احسان خان سدوزئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی صورت میں پنجاب کی تقسیم کا مطالبہ کسی صورت غیر آئینی نہیں۔ انہوں نے نئے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ طارق فاروق (نائب صدر)، ڈاکٹر یحییٰ بھٹی (سیکرٹری جنرل)، عرفان الحق حقانی (ڈپٹی سیکرٹری)، ڈاکٹر اعجاز رسول (سیکرٹری اطلاعات)، ڈاکٹر امتیاز حسین (سیکرٹری فنانس)اور اسحاق خان (آفس سیکرٹری) ہوں گے۔