• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونترہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) چونترہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران46 ملزموں کو گرفتارکرکے بھاری تعدادمیں اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیاگیا۔سٹی پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری کے حکم پرایس پی صدر احمد زنیر چیمہ اور ایس ڈی پی او صدر کاظم نقوی کی سربراہی میں تھانہ چکری اور تھانہ چونترہ کے علاقوںبگرہ مجاہد،کھنگھر، سنگرال، سہال، چھچھ راواں اور راجڑ میں سرچ آپریشن کیاگیا۔ اس دوران 46 ملزموں کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 20کلاشنکوفیں ، ایک ایل ایم جی، 7رائفلیں ، ،دوپستول اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ چکری اورچونترہ میں مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید