بیجنگ (جنگ نیوز )چین نے کہا ہے کہ عالمی ترقی میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے اور چین ساتھ ملکر کام کرتا رہے گا.
تفصیلات کے مطابق برکس اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی ترقی پرڈائیلاگ کا فیصلہ برکس ممالک میں مشاورت سے ہواتھا.
پاکستان گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کےدوستوں کےگروپ کا اہم رکن ہے۔چین نے ایک رکن کی جانب سے برکس اجلاس میں شرکت روکنے کے بعد پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ترقی کا فروغ آگے بڑھانے میں پاکستان کے اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔