• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران جانتے ہیں ادارے نیوٹرل رہیں گے تو وہ جیت نہیں سکتے، بلاول

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ مخالفین صاف، شفاف انتخابات میں ہم سے جیت نہیں سکتے ہیں‘ جیسے عمران خان کو شکایت ہے کہ ہمارے ادارے نیوٹرل کیوں اور کیسے ہوگئے‘ اداروں کو نیوٹرل نہیں ہونا چاہیے‘عمران خان اور مخالفین جانتے ہیں کہ ادارے نیوٹرل رہیں گے تو وہ جیت نہیں سکتے‘عمران خان تحریک چلا رہے ہیں کہ ہمارے ادارے نیوٹرل نہ رہیں ، متنازع کردار ادا کریں اور ان کی جماعت کی ٹائیگر فورس بن کر کام کریں۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نےکہاکہ عمران خان کی طرح سندھ میں بھی کچھ ایسی جماعتیں، ایسے سیاستدان اور کچھ ایسی کٹھ پتلیاں ہیں کہ جب بھی آمرانہ دور آتا ہے تو ان کو کھڑا کیا جاتا ہے اور ایسی جماعتوں اور افراد کی امید اور ان کی سیاست اس بات پر کھڑی تھی کہ ہمارے ادارے نیوٹرل نہیں رہیں گے تاہم جب ہمارے ادارے، جیسے الیکشن کمیشن، ہماری عدالتیں اور وہ ادارے جو الیکشن میں دلچسپی لیتے ہیں اور انہوں نے اس مرتبہ دلچسپی نہیں لی اور وہ غیر جانب داراور غیر سیاسی رہے تو ایسے لوگ پریشان ہوگئے کہ اگر صاف، شفاف الیکشن ہوں گے تو ان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی اور ایسا ہی ہوا۔

اہم خبریں سے مزید