• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی پاکستان سپر ہاکی لیگ، حتمی منصوبے کا اعلان آج ہوگا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پہلی پاکستان سپر ہاکی لیگ کے منصوبے کوبآلاخر حتمی شکل دے دی ہے جس کا حتمی اعلان جمعرات کو لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر پریس کانفرنس میں کریں گے، جنگ کو لیگ کے حوالے سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایونٹ رواں سال نومبر، دسمبر میں ہوگا، پی ایچ ایل کے افتتاحی سیزن میں چھ ٹیمیں شریک ہونگیں، ہر ٹیم میں چار غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا، پی ایچ ایف نے لیگ کے حوالے سے انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن اور ایشیائی ہاکی فیڈریشن سےمنظوری لے لی ہے، جبکہ ایونٹ میں بھارت سمیت ہالینڈ، جرمنی، ملائیشیا ، کوریا، آسٹریلیا، جرمنی، اسپین، بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں سے رابطہ کیا گیا ہے،پی ایچ ایف نے پہلے ہی سلمان سرور بٹ اور حارث جلیل کو لیگ کا کنسلٹنٹ مقرر کر رکھا ہے۔

اسپورٹس سے مزید