تہران(نیوز ڈیسک) ایران اور ارجنٹائن نے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس میں شمولیت کیلئے درخواست دیدی ہے۔ برکس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ اگرچہ برکس معاہدے کے تحت وجود میں آنے والا کوئی گروپ نہیں ہے لیکن اس کا وسیع پہلوئوں پر انتہائی تخلیقی میکنزم ہے۔ گزشتہ روزہونے والے سیشن سے خطاب کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ پانچ رکنی گروپ نیا عالمی ریزرو کرنسی تشکیل دینے پر کام کر رہا ہے۔