ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا نےشاہین آباد- شورکوٹ سیکشن کا سالانہ معائنہ کیا، معائنے کے دوران ناقص کارکردگی پر سٹاف کی سرزنش جبکہ اچھی کارکردگی پر سٹاف کی حوصلہ افزائی کیلئے کیش انعامات بھی دیئے گئے،اس دوران ڈی ایس ریلوے سمیت دیگر ریلوے افسران نے مختلف سٹیشنوں پر شجر کاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے،انسپکشن کے دوران ریلوے ٹریک، ٹریک گیج، ٹریک الائنمنٹ، ٹریک کروز ( curves) کو پیرامیٹرز کے مطابق چیک کیا گیا، جبکہ ریلوے لیول کراسنگ گیٹس سمیت سٹیشن بلڈنگزکا جائزہ لیا گیا ، اس موقع پر ڈویژنل افسران شاہد رضا ، جمشید علی ، فصاحت اللہ بیگ اوردیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔