• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو کے روس کیخلاف اجلاس میں روسی سلاد پیش کرنے پر شرکاء میں بدمزگی

کراچی (نیوز ڈیسک) اسپین کے شہر میڈرڈ میں 30؍ رکنی فوجی اتحاد نیٹو کا سربراہ اجلاس ہو رہا ہے جس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا یورپ بھر میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کر رہا ہے جبکہ اسپین میں جنگی بحری جہاز (نیول ڈیسٹرائیرز) تعینات کیے جائیں گے جبکہ دیگر مقامات پر بھی مزید فوجی بھیجے جائیں گے۔ روس کی یوکرین کیخلاف فوجی کارروائی کی وجہ سے ہونے والے اس اجلاس کے دوران شرکاء میں اس وقت بد مزگی پھیل گئی جب شرکاء کے سامنے کھانے کیلئے روسی سلاد پیش کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید