• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلی سے انسان میں کورونا وائرس منتقل ہونے کی تصدیق

بنکاک(نیوز ڈیسک)تھائی لینڈ میں پالتو بلی سے مالکن میں کووڈ منتقل ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے تفصیلات کے مطابق کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلیاں دیگر بلیوں میں وائرل انفیکشن پھیلانے کا باعث ہوسکتی ہیں لیکن بلی سے انسان میں انفیکشن کی منتقلی کا واقعہ یقینا اس سے قبل آپ نے نہیں سنا ہوگا۔اب تھائی لینڈ کے ڈاکٹروں کو پہلی مرتبہ ٹھوس شواہد ملے ہیں جن میں بلیوں کو ان جانوروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے جو انسانوں میں وائرس کی منتقلی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید