• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرصدارت اجلاس سرکل افسروں کی سرزنش،کانسٹیبل معطل

لاہور (کرائم رپورٹر ) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری کی زیر صدارت سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ٹاپ12 سرکلز کے کرائم کنٹرول اور زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل بارے مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سہیل چودھری نے نیشنل ایکشن پلان، لوکل اینڈ اسپیشل لاء، اشتہاری مجرمان کی عدم گرفتاری اور مقدمات کی تفتیش بروقت مکمل نہ کرنے پرسرکل افسران کی سرزنش کرتے ہوئے وضاحتی لیٹرزجاری کر دئیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری نے نشئی سے پیسے لینے پر تھانہ لٹن کانسٹیبل محمداخلاق کو معطل کر دیا۔
لاہور سے مزید