• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون کو ہراساں نہ کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں خاتون نسرین بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شہزاد عرف شانی کی عبوری ضمانت 50ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم رستم خان کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لیے 14 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 5 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم ندیم اختر نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف تھانہ کینٹ ملتان نے رواں سال مقدمہ نمبر 176 درج کیا گیا۔
ملتان سے مزید