ملتان (سٹاف رپورٹر) شہری نے تھانہ شاہ شمس کےاے ایس آئی پر 4لاکھ 45ہزار ہتھیانے کا الزام لگادیا ہے،موضع ماڑا تحصیل شجاع آباد ضلع ملتان کے رہائشی خالد محمود نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک خاتون کو استعمال کرتے ہوئے تھانہ شاہ شمس کے اے ایس آئی نے مجھے حراست میں لیا اور اے ٹی ایم کارڈ سے ایک لاکھ 10ہزار نکلوائے دوسرے اے ٹی ایم سے 60,000روپے نکالے ، میری گاڑی میں موجود 2لاکھ 75ہزار پڑے بھی نکال لئے،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،آر پی ملتان، سی پی ا و ملتان سے مطالبہ ہے کہ اے ایس آئی مذکورہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے فوری برطرف کیا جائے۔