• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز آباد، دوران ڈکیتی شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اے وی سی سی نے دوران ڈکیتی شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم محمد یونس عزیز آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران زوہیب نامی نوجوان کے قتل میں ملوث ہے،ملزم کے قبضے سے پستول ،موٹر سائیکل KPB-9448میکر یونائیٹڈ 125 جو کہ علاقہ تھانہ گلبرگ سے چھینی ہوئی ہے برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزم نے دیگر ساتھیوں کیساتھ ملکر رواں سال 20اپریل کو زوہیب کو گولی مار قتل کیا تھا،گرفتار ملزم یونس کے خلاف پہلے ہی متعدد مقدمات درج ہیں۔