• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعاء زہرا کا مقدمہ اغوا، بازیابی اور میڈیکل سندھ پولیس کے 30 لاکھ کے اخراجات

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی لڑکی دعا زہرا کے مقدمہ اغواء، اس کی پنجاب میں تلاش، بازیابی، عدالت میں پیشیوں اور میڈیکل کرانے کے سلسلے میں سندھ پولیس کے اب تک 30لاکھ روپے کے اخراجات آچکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں دعا زہرہ کے اغوا کے مقدمہ کی تفتیش کے سلسلے میں عدالتی احکامات پر پولیس کی کئی ہفتوں تک ملک بھر میں دوڑیں لگی رہیں، پنجاب بھر میں چھاپے مارے جاتے رہے۔ کراچی سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سی آئی اے، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے ایس ایس پیز اور دیگر پولیس افسران کی ٹیمیں لاہور، اسلام آباد، کشمیر اور خیبر پختونخواہ بھیجی گئیں۔ پولیس پارٹیوں کو متعدد بار لاہور میں کئی ہفتوں تک قیام کرایا گیا۔ ا
ملک بھر سے سے مزید