• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی راولپنڈی (نمائندہ جنگ)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ہفتہ کے روز انسداد ڈینگی ڈے منایا۔ اس موقع پر آر ڈبلیو ایم سی ہیڈآفس میں مچھروں کی روک تھام کیلئےصفائی کی گئی، کمپنی ہیڈ آفس کے باہر انسداد ڈینگی آگاہی واک کی گئی۔ ایم ڈی کمپنی اویس منظور تارڑ نے آگاہی واک کی قیادت کی۔شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی کے ذریعے ڈینگی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ جس طرح ہمارے ورکرز نے کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر اہم کردار ادا کیا اسی طرح ہم ڈینگی کیخلاف بھی پوری جانفشانی کیساتھ اپنا کردار ادا کرینگے۔

اسلام آباد سے مزید