• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسقاط حمل کیلئے سفر میں خواتین کو تحفظ دیا جائے گا، امریکی صدر جوبائیڈن

کراچی (نیوزڈیسک ) امریکی ریاستوں میں اسقاط حمل کی خدمات مہیا کرنے والے افراد اور اداروں نے فوجداری مقدمات کے ڈر سے اپنا کام عارضی طور پر روک رکھا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ جو خواتین اسقاط حمل کرانے کی خاطر دوسری امریکی ریاستوں کا سفر کرنا چاہتی ہیں، ان کو وفاقی سطح پر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ملک میں اسقاط حمل کا آئینی حق ختم کیے جانے کے حالیہ فیصلے کے بعد سے مختلف ریاستوں میں اسقاط حمل کی خدمات مہیا کرنے والوں اور مریضوں کے لیے قانونی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید