• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ پرہیز گار خاتون تھیں ، مولانا فضل الرحیم اشرفی قاری ارشد عبید ودیگرکااظہار تعزیت

لاہور(خبرنگار)امریکہ میں قیدپاکستانی خاتون سائنسدان ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، نائب مہتمم مولانا احمد حسن اشرفی، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن، حافظ خالد حسن، پروفیسر مولانا یوسف خان،مولانا اکرم کاشمیری، اور مولانا مجیب الرحمن نے کہا ہے کہ مرحومہ انتہائی متقیہ، پرہیز گار اورنیک سیرت خاتون تھیں جواپنی بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا انتظارکرتے کرتے دنیا سے چلی گئیں۔، مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے جامعہ اشرفیہ لاہورمیں مرحومہ عصمت صدیقی کیلئے مغفرت ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرائی۔